ملکہ ترنم نور جہاں سر وں کی دنیا کی ملکہ جسے نور جہاں کے نام سے جانا جاتا ہے ،ان کا اصل نام اللہ راکھی وسائی تھا جو 21 ستمبر 1926 کو قصور ،پنجاب میں پیدا ہوئی ۔ وہ برصغیر پاک و ہند میں موسیقی اور سنیما میں اپنی غیر معمولی شراکت کے لیے ملکہ […]
سر وں کی دنیا کی ملکہ جسے نور جہاں کے نام سے جانا جاتا ہے ،ان کا اصل نام اللہ راکھی وسائی تھا جو 21 ستمبر 1926 کو قصور ،پنجاب میں پیدا ہوئی ۔ وہ برصغیر پاک و ہند میں موسیقی اور سنیما میں اپنی غیر معمولی شراکت کے لیے ملکہ ترنم (میلوڈی کی ملکہ) کے نام سے مشہور ہوئیں ۔
ان کا موسیقی کا سفر چھ سال کی عمر میں شروع ہوا ، ابتدائی طور پرانہوں نے کلکتہ میں کلاسیکی گلوکاری کی باقاعدہ تربیت استاد غلام محمد اور کجن بائی سے حاصل کی ۔ سن1935میں ، انہوں نے بمبئی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، جہاں انہوں نے “بیبی نور جہاں” کے نام سے مقبولیت حاصل کی ۔ 1945-1947کے دوران ، نور جہاں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری پر غلبہ حاصل کیا ، جس میں انہوں نے “بڑی ماں” ، “زینت” ، اور “مرزا صاحب” جیسی سب سے زیادہ کامیاب ہونےوالی فلموں میں کام کیا ، جو ان کے کیریئر میں سنگ میل بن گئیں ۔
1947میں تقسیم ہند کے بعد ، وہ پاکستان چلی گئیں اور 1951 کی ہٹ فلم “چن وے” میں ہدایت کاری اور اداکاری کرتے ہوئے اپنی اداکاری کے ہنر کو جاری رکھا ۔ انہوں نے 1960 میں خصوصی طور پر پلے بیک گلوکاری میں نمایاںتبدیلی کی ، اور اردو ، پنجابی اور سندھی میں ریکارڈ کیے گئے 10,000 سے زیادہ گانوں کی میراث چھوڑی ، جس میں احمد رشدی اور نصرت فتح علی خان جیسے قابل ذکرگلوکاروں کے ساتھ دوگانہ بھی شامل ہے ۔
انہوں نے1965 کی جنگ کے دوران کچھ مشہور ملی نغمے بھی گائے جس نے پاکستانی قوم کی خون کو گرمایا اور ان کے جوش اور ولولے کو تقوت بخشی ۔اس کے کچھ ملی نغمے درجہ ذیل ہیں:
•اے جانِ وطن
·اے پتر ہٹاں تے نیئں وکدے
•اے وطن کے سجیلے جوانوں
•سوہنی دھرتی اللہ رکھے
•میرا شہر قصور نی
•میرا ماہی چھیل چھبیلا
•رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو
•میرا سپاہی ہے لکھوں مائی ایک
•یہ ہواوں کے مسافر
•میدان تمھارے ہاتھ رہے
•امید فتح رکھو اور قدم بڑھائے چلو
•اے شیردل جوانون
• میریا ڈھول سپاہیہ
نور جہاں نے اپنے پورے کیریئر میں متعدد ایوارڈ حاصل کیں ، جن میں 1965 میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور 1996 میں ستارہ امتیاز شامل ہیں ۔ وہ 1991 میں لندن کے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں ، جس نے ان کو بین الاقوامی پذیرائی ملی ۔نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں ، جن کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا۔ ان کے انتقال کی وجہ سے پاکستانی موسیقی اور سنیما پر دیرپا اثر پڑا ۔ نور جہاں کی گائکی کی میراث پاکستان کی ثقافتی شبیہہ اور سفیر کے طور پر قائم ہے ، جو 2017 میں ان کی 91 ویں سالگرہ پر گوگل ڈوڈل جیسے اعزازات کے ساتھ بعد از مرگ منائی گئی اور اگست 2014 میں انہیں پاکستان کی عظیم ترین خاتون گلوکارہ قرار دیا گیا ۔