ہمارا مقصد اپنے پرامن ملک، اپنے لوگوں اور خطے کے حقیقی پہلو کو ظاہر کرنا ہے۔ ہمارا مقصد ڈیجیٹل کنفیوژن اور جعلی خبروں کے دور میں اپنے قارئین کو سچائی تلاش کرنے کے بارے میں آگاہ کرنا اور تعلیم دینا بھی ہے۔
ہمارا مقصد ایک پرامن پاکستان اور اپنے لوگوں کے حقیقی امن پسند پہلو کو ظاہر کرنا ہے۔ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ ڈیجیٹل کنفیوژن اور جعلی خبروں کے دور میں اپنے دیکھنے والوں کو سچائی سے آگاہ کریں اور جعلی خبروں کی نفی کریں۔
ہمارا وژن
ہم پاکستان کو ایسے دیکھنا چاہتے ہیں جیسے ہمارے بانیوں نے تصور کیا۔ امن، رواداری، اتحاد، تعلیم اور ترقی کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے ہم بھرپور انداز سے پر عزم ہیں۔
ہمارا مشن
پر امن پاكستان نیٹ ورک ہمارے ملک کی ایسی مستند کہانیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جن سے پاکستان کی اصل امن پسند حقیقت سامنے آ سکے۔ ہم اپنی قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی طاقت اور اجتماعی کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پر امن پاكستان نیٹ ورک ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کررہا ہے جہاں مختلف نقطہ نظر ایک مشترکہ بیانیہ بنانے کے لیے اکٹھے ہوں، جہاں مختلف آوازیں ہم آہنگ ہوں، جہاں امن اور اتحاد کی داستانیں کسی بھی اختلاف كےبغیر بلند آواز میں گونجتی ہوں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، ہمارا مقصد اپنی ثقافت کی خوبصورتی کو روشن کرنا اور پاکستان کی امن پسند کہانیوں سمیت اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے نمایاں افراد کو دنیا کے سامنے عیاں کرنا ہے۔
ہم کیسے منفرد ہیں؟
ہم ایسے مواد کو فروغ دیتے ہیں جو پاکستان بھر کے افراد کی محنت اور کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ کراچی کی ہلچل سے بھرپور سڑکوں سے لے کر گلگت بلتستان کی پرامن وادیوں تک، ہم ہر علاقے کی منفرد خوبصورتی کو بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہماری منفرد شمولیت
ہمارا پلیٹ فارم جامعیت کو اپناتا ہے، ایسی کہانیوں کو آواز دیتا ہے جو اکثر سنی نہیں جاتی ہیں۔ ہم خواتین، نوجوانوں، اور مختلف نسلی اور مذہبی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کاوشوں کو نمایاں کرتے ہیں، جو ہمارے باہمی اتحاد کو ظاہر کرتے ہیں۔
امن کی وکالت کا عزم
ہماری اقدار کا مرکز امن ہے۔ تعاون، افہام و تفہیم، محنت اور کمیونٹی کے اقدامات کی کہانیوں کے ذریعے ہم پاکستان کی امن پسندی کو عیاں کرتے ہیں۔ ایک ہم آہنگ، ترقی پسند اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا عزم ہے۔
ہمارے ساتھ شامل ہوں
کیا آپ کے پاس پاکستان سے متعلق کوئی بہترین داستان یا قصہ ہے؟ ہم آپ کو ہمارے سفر کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان سے متعلق اپنی کہانیوں کو بیان کریں اور اس طرح اپنی قوم کا حقیقی امن پسند چہرہ دکھانے میں ہماری مدد کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں، تعاون کریں، یا اپنے تاثرات کو شیئر کریں۔ آئیے مل کر پاکستان کی پر امن داستانوں کا ایک مجموعہ بنائیں جو پاکستان کی خوبصورتی، ہم آہنگی اور اتحاد کو دنیا کے سامنے عیاں کرے۔
: پرامن پاکستان نیٹ ورک کا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔