پیغامِ پاکستان
"پاکستان کو انتہا پسندی کے خلاف متحد کرنے کا عزم”

پیغام پاکستان ایک فتویٰ ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے
دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دیا گیا ہے۔ علمائے کرام نے متفقہ طور پر اسلام میں
دہشت گردی، خودکش حملے اور کسی کےناحق قتل کو حرام قرار دیا ہے۔

پیغام پاکستان مختلف اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے
والے 1800 سے زائد مذہبی اسکالرز کی مشترکہ تصنیف اور دستخط شدہ دستاویز ہے جو
امن، رواداری، اور تشدد اور اسلام کے بنیادی اصولوں کے درمیان گہرے تضاد کا واضح
پیغام پیش کرتا ہے اور ایک طاقتور علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

پیغام پاکستان میں  میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ
خودکش بم دھماکے اور معصوم لوگوں کے خلاف ہر قسم کا تشدد اسلامی قانون کے مطابق
مکمل طور پر حرام ہے۔

پیغام پاکستان، سرکاری طور پر ایک تفصیلی فتویٰ کے طرز
پر درج ہے جو انتہا پسندانہ نظریات کو ختم کرنے اور انسانی زندگی کے احترام و
انصاف پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔