عالمی شہرت یافتہ سروں کی ملکہ اور صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین 20فروری 1954 میں لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔عابدہ پروین کے والداستادغلام حیدرمعروف موسیقار تھے جو ان کے موسیقی کے استادبھی تھے۔انہوں نے 1977میں ریڈیو پاکستان حیدرآبادسے گلوکاری کاآغازکیا۔عابدہ پروین نے ممتازصوفی شعراء بابابلھے شاہ ،امیرخسرو،شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اوردیگر شعراء کے کلام گائےہیں ۔انہوں نے جیسے ہی گاءكی كا  آغاز كیا ان كے  منفرد  انداز نے جلد ہی مقامی سامعین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔ ان  كا انداز نہ صرف  جداگانہ ہے بلكہ سامعین پر ایك وجد كی سی كیفیت طاری كر دیتاہے۔ ان كی مقبولیت نہ صرف ملك میں ہے بلكہ بیرون ملك بھی وہ یكساں طور پر مقبول ہیں۔

پاکستانی موسیقی میں عابدہ  پروین کی خدمات صرف اسٹیج اور پرفارمنس  تک محدود نہیں ہیں۔ ایک سرپرست اور استاد کے طور پر، انہوں نے موسیقاروں کی ایک نئی نسل کی پرورش کی ہے،

عابدہ پروین کو اب تك ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور لطیف ایوارڈسمیت متعددملكی اور غیر ملكی اعزازات سے نوازاجا چكا ہے۔