لائنز ڈین فائٹ کلب ڈیرا اسماعیل خان صوبہ خیبر خیبر پختون خواہ کا ضلع ڈیرا اسماعیل خان، جو کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے گھیرے میں رہا ہے وہاں کے ایک رہائشی محمد عرفان محسود 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے اور تاریخ رقم کر لی۔ انہوں نے […]
صوبہ خیبر خیبر پختون خواہ کا ضلع ڈیرا اسماعیل خان، جو کہ
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے گھیرے میں رہا ہے
وہاں کے ایک رہائشی محمد عرفان محسود 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ
قائم کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے اور تاریخ
رقم کر لی۔ انہوں نے یہ ریکارڈ حربی فنون یعنی مارشل آرٹس
اور کراٹے کے مختلف شعبوں میں حاصل کیے۔
دھرتی کے قابل فخر سپوت عرفان محسودکا تعلق جنوبی
وزیرستان سے ہے، وہ علاقہ جس کا نام سنتے ہی دہشت کا
تصور ذہن میں ابھرتا ہے۔ سال 2009 میں جب یہاں آپریشن راہ
نجات شروع ہوا تو عرفان محسود ڈیرہ اسماعیل خان
ہجرت کر کے آئے اور یہاں انہوں نے اپنے دیرینہ خواب کو عملی
تکمیل دی اور نہ صرف خود مارشل آرٹس کی دنیا
میں ورلڈ ریکارڈ بنا کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا
بلکہ دیے سے دیا جلایا۔
ان کی خدمات کی عوض، 2023 میں صدر پاکستان کی طرف سے عرفان
محسود کو تمغۂ حسنِ کارکردگیسے نوازا گیا۔
کچی مٹی سے بنی دیواریں، برساتی نالے کے کنارے مٹی کے ٹیلے،
گذر گاہیں اور گاڑیوں کے پرانے ٹائر یہ ہے وہ کل
سامان اور سہولیات جن کے بل پر عرفان محسود اپنے علاقے کے
لڑکوں کو مارشل آرٹ کا کھلاڑی بنانے کے سپنے
دیکھتے ہیں۔ اپنی محنت کی تعبیر انہیں یوں ملی ہے کہ اب تک
اس کلب کے3 بچے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا
نام درج کروا چکے ہیں۔ لائنز ڈین فائٹ کلب میں تقریبا تمام شاگرد جنگ زدہ علاقوں سے تعلق
رکھتے ہیں اور ان کو
تربیت دینے کا مقصد یہی ہے کہ انہیں کھیل کے میدان کی طرف
مائل کیا جائے۔
کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں انتہاپسندی کو شکست
دی جا سکتی ہے۔ کھیل نوجوانوں کو متحد کرنے، کردار سازی کرنے اور مثبت معاشرتی
شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔