دنیا کا بلند ترین قدرتی کرکٹ اسٹیڈیم :کرکٹ اسٹیڈیم پسان

دنیا کا بلند ترین قدرتی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کے ضلع نگر، گلگت بلتستان کے پسان ویلی میں واقع ہے، جو سطح سمندر سے 8,500 فٹ کی بلندی پر ہے۔ یہ 2021 میں اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک مقامی صحافی نے اس اسٹیڈیم کی ایک حیرت انگیز تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ کرکٹ اسٹیڈیم نگر پاکستان بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک امنگ و آرزو بن گیا۔ اس اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ ہاتھ سے بنایا ہوا یا تعمیر شدہ نہیں ہے بلکہ قدرتی طور پر کرکٹ گراؤنڈ کی شکل میں موجود ہے۔

کرکٹ اسٹیڈیم پسان کے مرکزی بازار سے ایک گھنٹے کی پیدل مسافت کے فاصلے پر ہے۔ یہ مرکزی بازار سے تقریباً 1.5 کلومیٹر اوپر واقع ہے۔ اسٹیڈیم خوفناک برف پوش راکاپوشی اور دیران پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔ یہ حیرت نگیز اور بلند و بالا پہاڑ اس اسٹیڈیم کو مزید نمایاں اور منفرد بناتے ہیں۔ پسان اسٹیڈیم نے چند دنوں میں ہی بڑے پیمانے پر مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس کی وجہ اس کی قدرتی خوبصورتی ہے۔ اس کے نیچے پہاڑوں کے گھونسلے میں ایک سرسبز قالین بچھا ہوا ہے۔ یہ اسٹیڈیم گلگت بلتستان کے سیاحت کو فروغ دینے والے منصوبوں میں شامل ہے۔ جب ملک کے باقی حصوں میں شدید گرمی ہوتی ہے تو قدرتی اسٹیڈیم نگر میں گرمیوں میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے انتہائی سازگار موسم میں کرکٹ کھیلنا ممکن ہے۔ اس علاقے کا موسم گرمیوں میں خوشگوار رہتا ہے اور درجہ حرارت کبھی بھی 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں جاتا۔

اس علاقے کے کھلاڑیوں کے لیے ایسی کھیل کی سہولیات ان کی قابلیت میں اضافہ کریں گی تاکہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔ اس کے علاوہ، علاقے میں سیاحت کا شعبہ بھی ترقی کرے گا، اور سیاحت مقامی لوگوں کی معیشت کو فروغ دے گی اور انہیں دروازے کی دہلیز پرملازمتیں فراہم کرے گی۔ مقامی رہائشی اسٹیڈیم کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی میں فعالی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سر سبز میدان اور اس کے آس پاس قدرتی مناظر اصل حالت میں برقرار رہیں۔ معروف قومی کرکٹ کے ستارے شعیب اختر اور عمر گل نے بھی سوشل میڈیا پر اس کرکٹ گراؤنڈ کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

پسان ویلی کرکٹ اسٹیڈیم نے حال ہی میں پہلا ‘راکاپوشی کرکٹ ٹورنامنٹ’ کی میزبانی کی جس میں مختلف علاقوں سے سیکڑوں تماشائیوں اور شرکاء نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کی بھرپور اور رنگا رنگ ثقافت کا جشن بھی منایا گیا، جس میں علاقے کے روایتی رسوماتی رقص، شمن ڈانس کی پرفارمنس اور مقامی مصنوعات جیسے دستکاری، خشک میوہ جات، اور شہد کی نمائشیں شامل تھیں۔ دو روزہ ایونٹ، جس کا اہتمام مقامی کمیونٹی اور جی بی حکومت نے کیا، کا مقصد دیامر، ہنزہ اور نگر اضلاع کے لوگوں کے درمیان امن اور خوشحالی کو فروغ دینا تھا، جو صدیوں سے ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ پسان ویلی گلگت بلتستان کا یے قدرتی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستانی عوام کا کھیلوں اور ثقافتی تنوع کے لیے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو انکے درمیان اتحاد، یکجہتی، یکسانیت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ اسٹیڈیم کی ترقی اور تقریبات کی میزبانی میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت معاشی ترقی اور سماجی استحکام کو فروغ دیتی ہے۔ مقامی ثقافت اور روایات کا جشن امن و سلامتی کی بقا کو اجاگر کرتا ہے۔ معروف کھلاڑیوں کی طرف سے تعریفی کلمات اور عالمی توجہ پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر اجاگر کرتا ہے جو امن، ثقافتی تحفظ اور اجتماعی پیوستگی و اشتراک کا خواہاں ہے۔

چینلز کے نیچے دیے گئے یوٹیوب لنکس میں پسان ویلی قدرتی کرکٹ ‘Discover Pakistan’ اور ShyBee Vlog اسٹیڈیم کے ڈرون کیمرہ مناظر اور مقامی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کو کو دکھایا گیا ہے۔