خوش آمدید پرامن پاکستان نیٹ ورک کا یہ جزو خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے، جہاں پر آزادی اظہار اور قومی سطح پر سرانجام دئے گے کارناموں کا اعتراف اور دیگر خدمات کو سراہا جاتا ہے ۔ خواتین پاکستان کی آبادی کا ۵۲ فیصد حصہ ہوتے ہوئے اس امر کی طرف توجہ دلاتی ہیں کہ پر امن معاشرتی تعمیر نو اور بلند اقدار و اخلاق والی قوم بنانے میں خواتین کا مرکزی کردار ہے! چاہے وہ علم فنون ہوں یا دانش و حکمت کے پر پیچ راستے ،پاکستانی بیٹیاں اور مایں قوم نو کی درجہ بدرجہ ترقی اور بہبودی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ لھذا امن و آشتی کے اس سفر میں قومی تشخص کے عین مطابق، خود یقینی اور تندہی سے لبریز جز بے سے سرشار پاکستان کی بیٹیاں قومی ترقی کے اس پر امن سفر میں پاکستان کے تشخص کو سر بلند رکھتے ہوے اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستانی قوم پر جوش، باہمت اور عزم ولولے کے ساتھ قومی دھارے کی ترویج اور امن کے علم کو بلند رکھتے ہوے پائندہ پاکستان کے لیے کوشاں ہیں ۔