اقدامات برائے امن
فروغ امن کے اس حصے کا مقصد امن پردازی کے ان اقدامات کی طرف توجہ مبزول کرونا ہے ، کہ جنکی بدولت ارض خداد پاکستان میں امن سازی قائم ہوسکی ہے! پرامن پاکستان نیٹ ورک کا خالصتاً مقصد معاشرے میں عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرنا اور اجتماعیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ اِک پر امن اور پر شفاف معاشرے کا قیام کیا جا سکے۔ اس عملی اقدام میں شامل ان تمام انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سلام پیش کیا جاتا ہے کہ جنکی شبانہ روز محنت اور عزم ہمت سے ہمارا معاشرہ امن ویگانگت سے گردانا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں پاکستان میں پائدار امن کے پرچار میں ان گمنام شہیدوں، غازیوں اور سرمچاریوں کا ذکر بھی بالخصوص ہے کہ جنکی لا زوال قربانیوں سے ارض خداد میں امن کے دریچے عالمی افق پر اقوام عالم کے سامنے آشکار ہوۓ اور پاکستان اور عوام پاکستان نے اس عزم کے ساتھ دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان امن کی دہلیز ہے ، رواداری ہمارا شعار ہے ۔ امن ہو یا جنگ عوام پاکستان ریاست پاکستان اور اَمن کے جھنڈے کو یکجا سر بلند کئے ہوے ہے۔ اس فہم کے ساتھ تمام فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعیت کو انفرادیت پر فروغ دیں اور اقوام عالم کو یہ پیغام دیں ہم داعی حق و امن ہیں ۔