نمیرا سلیم خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ نمیرا کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ 1997 سے یورپ کی خود مختار ریاست ’موناکو‘ میں رہائش پذیر ہیں، وہ موناکو اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ ان کی خدمات کو مد نظر […]
نمیرا
سلیم خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی خاتون
ہیں۔نمیرا
کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ 1997 سے یورپ کی خود مختار ریاست ’موناکو‘ میں
رہائش پذیر ہیں، وہ موناکو اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے بھی اپنا
کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو 2011 میں موناکو
میں پاکستان کا پہلا اعزازی قونصل منتخب کیا گیا تھا۔
نمیرا
2007 میں قطب شمالی اور 2008 میں قطب
جنوبی جانے والی پہلی پاکستانی تھیں۔ ان کو 2008 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ
ایورسٹ سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے والی پہلی ایشیائی ہونے کا بھی اعزاز
حاصل ہے۔نمیرا
رچرڈ برینسن کی ورجن گیلیکٹ کی واحد
پاکستانی رکن ہیں جو دنیا کی پہلی تجارتی خلائی لائنر ہے۔ انھیں خلا میں جانے والی
پہلی پاکستانی بھی تصور کیا جاتا ہے۔
نمیرا
سلیم امریکی کمپنی ورجن گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر سے خلا میں سفر کیلئے امریکا
پہنچی تھیں۔ ورجن گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر کا گلیکٹک 04 نامی مشن گزشتہ روز نیو
میکسیکو کے اسپیس پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔ اس مشن پر نمیرا سلیم سمیت 3 سیاحوں نے سفر کیا جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی اسپیس
کرافٹ کے کیبن میں موجود تھے۔نمیرا
سلیم اور دیگر افراد کا خلائی سفر 12:10 پر شروع ہوا اور یہ خلائی سفر 12:25 پر اس
وقت ختم ہوگیا جب ’ یونٹی’ امریکی خلائی اسٹیشن پر اترا۔ اس طرح یہ خلائی مشن تقریبا
15 منٹ پر محیط تھا۔
اہم
سنگ میل عبور کرنے پر امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے نمیرا سلیم کو
مبارکباد دی اور کہا کہ نمیرا سلیم خلائی سفر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں
اورنمیرا کی وجہ سے پاکستان کا قومی پرچم خلا میں لہرایاگیا ہے۔ نمیرا سلیم نے
اپنا اور پاکستانی خواتین کا مقام بلند کیا ہے۔
نمیرا
سلیم کو 2011 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔