دہشت گردوں کی بلوچ قوم کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں
دہشت گردوں کی بلوچ قوم کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے امن وعامہ کی صورتحال کو خطرات درپیش ہیں جن کی وجہ سے پریشان کن معاملہ تو ہے مگر پاکستانی عوام اس امتحان میں کامیابی کے لیے مکمل طور پر سیسہ پلائی دیوار بن […]
Home » Topics » اداریہ » دہشت گردوں کی بلوچ قوم کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں
دہشت گردوں کی بلوچ قوم کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں
گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے امن وعامہ کی صورتحال کو خطرات درپیش ہیں جن کی وجہ سے پریشان کن معاملہ تو ہے مگر پاکستانی عوام اس امتحان میں کامیابی کے لیے مکمل طور پر سیسہ پلائی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے رہی ہے دہشت گردوں کی بیرونی آقاوں کی ایماء پر اس كو سبوتاژكرنے كی مسلسل ناکام کوششیں اور تخریبی حربے جاری ہیں جس میں بلوچ نوجوانوں کو ورغلانا بہلانا پھسلانا ریاست کے خلاف بے بنیاد بیانیہ بنانا اور بلوچستان کو ناکام بنانے کی گھناونی حرکتیں وقتا فوقتا شامل ہیں جو سراسر شیطانی اور انسانیت سوز سوچ کی عکاسی ہیں ۔
دہشت گرد تنظیمیں بے گناہ لوگوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں حتی کہ دیہاڑی دار مزدوروں تک کو نہیں بخشا گیا یہ وہ لوگ ہیں جو ہزاروں کلومیٹر اپنے گھروں سے دور گھر کی کفالت کی خاطر سفر کرتے ہیں اور تلاش معاش میں زندگیاں صرف کرتے ہیں ان کے معاشی حالت نہایت ہی دگرگوں ہیں ان سے کسی کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے یہ سراسر ظلم زیادتی اور بربریت ہے کہ معصوم لوگوں کو اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے پڑ رہے ہیں بلوچوں کے نام پر انہی کو مسلسل بدنام کیا جا رہا ہے بلوچ قوم نہایت وفادار غیور اور مہمان نواز ہے چند مٹھی بھر شیطان صفت گروہ اسلام اور بلوچ قوم کی اقدار و روایات کو روندنے کے در پہ ہیں ایسے لوگوں نے غیر ملکی پاکستان دوست ممالک تک کے انجینیئرز کو نشانہ بنایا اور بے یقینی اور بے چینی کی فضا کو قائم کرنا چاہا مگر ان ممالک کو داد دینا ہوگی جنہوں نے پاکستان کی ترقی کی خاطر اپنے لوگوں کی لاشوں کو اٹھا لیا مگر ترقی کے عمل میں پاکستان کے ساتھ پورے قد كے ساتھ کھڑے ہیں ۔
آئے روز منفی ،چربہ اور پروپیگنڈاسے ریاست پاکستان ،ادارے عوام اور خصوصا بلوچستان اور بلوچ عوام کو بدنام کرنے میں نت نئی خرافاتی سوچ کی عکاسی پر لگے ہوئے ہیں کبھی سوشل میڈیا، کبھی جھوٹ فریب پر مبنی آڈیو ویڈیوز خود ساختہ مسائل اور بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ ان دہشت گردوں کا وطیرہ بن چکا ہے کتنے بلوچ گھرانے ایسے ہیں جو ان کی مذموم حرکتوں کی بدولت اپنے کفیل نوجوانوں ،کاروبار اور چین و سکون کھو بیٹھے ہیں۔ کیا یہ درندہ صفت گروہ بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے ان کے کارناموں کی اعداد و شمار دیکھیں تو ان مکروہ چہروں کو زیر بحث تو دور کی بات ہے انہیں دیکھنا گوارا نہ کریں جو انہوں نے بلوچ ماؤں کی گودوں کو اجاڑا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف منفی سوچ کو پھیلانے کی غلیظ حرکات شروع کی ہوئی ہیں۔ سچائی کا سامنا ان میں کرنے کی جرات نہیں صوبائی تعصب ،لسانی تعصب اور مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دینے میں یہ مسلسل اپنی فرسودہ اور تخریبی خواہشات کی تکمیل کے لیے یہ جتھے اپنے آپ کو بچانے کے لیے خود ساختہ رو یہ اپنائے ہوئے ہیں پاکستانی قوم بالخصوص بلوچستان کے نوجوان نسل ان کے کسی بھی پروپیگینڈا میں نہیں آئیں گے وہ باشعور ہیں سمجھتے ہیں کہ ان کا مستقبل بندوق نہیں علم و ترقی کا صندوق ہے اور اس خزینے کو وہ کبھی بھی اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔