پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے جس سے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔
ان چیلنجز کو دیکھتے ہوئے مذہبی اتفاق رائے اور آئینی اصولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک قومی بیانیہ تیار کیا گیا ہے۔ پیغامِ پاکستان 1800 سے زائد مذہبی اسکالرز کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز ہے جو اس بیانیے کا مرکز ہے۔
پاکستان کا قومی بیانیہ ریاست کے خلاف مسلح مزاحمت کو سختی سے منع کرتا ہے، اسے حرام قرار دیتا ہے یہ دستاویز اسلامی بیانیے میں خودکش بم دھماکے کی ممانعت پر زور دیتا ہے اور قانونی اور اخلاقی طور پر اس کی مذمت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قومی بیانیہ سرکاری اہلکاروں اور اداروں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ان عناصر کو آہنی ہاتھوں نے نمٹنے کی ترغیب دیتا ہے۔ پاکستان کی پوری قوم دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس دستاویز میں اس بات کو بھی ترغیب دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو عسکریت پسندی، تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔
پاکستان مسلم اور غیر مسلم دونوں اقلیتوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ کسی بھی قسم کی شدت پسندی یا طاقت کے ذریعے اپنے نظریات ہر گز مسلط نہیں کئے جا سکتے۔
مزید برآں، یہ بیانیہ غیر مذہبی نظریات جیسے ذیلی قومیت، نسل یا علاقائیت پر مبنی مسلح مزاحمت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اس بیانیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ااداروں کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنی ہونگی۔
پاکستان میں معاشرے میں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈے کو دبانے اور بنیاد پرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کے قومی بیانیے کو فزیکل اور سائبر دونوں شعبوں میں فروغ دے کر بیانیے کی جنگ جیتی جائے گی۔ محنت، مہمان نوازی، خیرات، رواداری اور تکثیریت کی اقدار پر مبنی پاکستانی طرز زندگی کو تحفظ اور فروغ دیا جائے گا۔ پاکستانی قوم غربت، ناخواندگی، تشدد، دہشت گردی، اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔
ریاست پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن قائم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ایک پرامن اور ترقی پسند مملکت کے طور پر اپنی پہچان کروانا ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں امن، رواداری اور تعلیم و ترقی کا بول بالا ہو۔
مکمل دستاویز تک رسائی کے لیے برائے مہربانی قومی بیانیہ اردو اور انگریزی میں ڈاؤن لوڈ کریں۔
"پاکستان کو انتہا پسندی کے خلاف متحد کرنے کا عزم”
پیغام پاکستان ایک فتویٰ ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دیا گیا ہے۔ علمائے کرام نے متفقہ طور پر اسلام میں دہشت گردی، خودکش حملے اور کسی کےناحق قتل کو حرام قرار دیا ہے۔
پیغام پاکستان مختلف اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 1800 سے زائد مذہبی اسکالرز کی مشترکہ تصنیف اور دستخط شدہ دستاویز ہے جو امن، رواداری، اور تشدد اور اسلام کے بنیادی اصولوں کے درمیان گہرے تضاد کا واضح پیغام پیش کرتا ہے اور ایک طاقتور علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
پیغام پاکستان میں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ خودکش بم دھماکے اور معصوم لوگوں کے خلاف ہر قسم کا تشدد اسلامی قانون کے مطابق مکمل طور پر حرام ہے۔
پیغام پاکستان، سرکاری طور پر ایک تفصیلی فتویٰ کے طرز پر درج ہے جو انتہا پسندانہ نظریات کو ختم کرنے اور انسانی زندگی کے احترام و انصاف پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
مزید یہ کہ پیغام پاکستان ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ یہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے اورقرارداد مقاصد میں طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے ایک جامع حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔
یہ جامع دستاویز پاکستان کا مستقبل ایک مضبوط، متحد اور خوشحال ملک کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اور ایک ایسے مستقبل کی امید کرتا ہے جس میں پاکستان کو دنیا بھر میں اسکی ثقافت، جدید ترقی اور امن کے لیے کی گئی غیر متزلزل کاوشوں کے طور پر پہچانا جائے۔
دستاویز میں رواداری، ایمان، انصاف اور مساوات پر زور دیا گیا ہے۔ یہ اجزاء پاکستانی معاشرے کی بنیادی اقدار سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔
پیغام پاکستان ایک ایسی قوم کی تعمیر نو کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرتا ہے جہاں حقوق اور ذمہ داریاں متوازن ہوں، اور جہاں ہر فرد ترقی پزیر مستقبل میں اپنا حصہ ڈال سکے۔
اس اجتماعی کوشش کے ذریعے، پیغام پاکستان امید کی کرن پیش کرتا ہے، جو پاکستان کے پرامن اور خوشحال مستقبل کی راہ روشن کرتا ہے۔ اس کے پیغام کو جان کر اور اور اس کے نفاذ میں فعال طور پر حصہ لے کر ہر شہری اس مشترکہ وژن کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
پیغام پاکستان کی تفصیلات جاننے اور پاکستان کے قومی بیانیے پر اس کے اثرات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ذیل میں دستیاب سرکاری دستاویز سے رجوع کریں۔
© 2025 PPN - پرامن پاکستان نیٹ ورک