پاکستانی نوجوان اشہاب عرفان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی مہارتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے ہیوسٹن کے روچیسٹر پروم ٹورنامنٹ-2024 کےفائنل میں میکسیکو کے گومز ڈومنگیز کو شکست دی۔ اس جیت پر اشہاب کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ اشہاب عرفان کا نام پاکستان کی سکواش تاریخ میں ایک اور بڑے باب کے طور پر شامل ہو گیا ہے۔ اشہاب کی حوصلہ افزائی کے لیے9000ڈالر بطور انعامی رقم دی گئی۔
انہوں نے پاکستان کا نام روشن کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔