‘پاکستانیوں کا دنیا کے چوتھے ذہین ترین افراد میں شمار’
‘پاکستانیوں کا دنیا کے چوتھے ذہین ترین افراد میں شمار’ تاریخ اس بات کی بلا شک گواہ ہے کہ پاکستانیوں نے بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ اس ترقی یافتہ دور میں سائنس، طب، انجینئرنگ، ادب، انٹرنیٹ، ٹیکنالوجی، فلسفہ اور دوسرے علمی و فکری شعبوں میں معیاری کام کر کے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا […]
‘پاکستانیوں
کا دنیا کے چوتھے ذہین ترین افراد میں شمار’
تاریخ اس بات کیبلا شک گواہ ہے کہ
پاکستانیوں نےبدلتے ہوئے وقت کے ساتھ اس ترقی یافتہ دور میں سائنس، طب،
انجینئرنگ، ادب، انٹرنیٹ، ٹیکنالوجی، فلسفہ اور دوسرے علمی و فکری شعبوں میں
معیاری کام کر کے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
پاکستانیوں
کا شمار دنیا کے چوتھے ذہین ترین افراد کے طور پر ہونا ایک شاندار خبر ہے۔ اس سروے
کو ‘یورپی بزنس ایڈمنسٹریشن کے انسٹیٹیوٹ’ کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں 125
ممالک کے افراد کی ذہانت اور دماغی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ سروے ایک معیاری
ذہانتی اور صلاحیت کا پیمانہ رکھتا ہے، جو انسان کی ذہانت اور تجزیب کی تناسب کو
بیان کرتا ہے۔ پاکستان کی چوتھے نمبر پر درجہ بندی، ہماری قوم کی غیر معمولی ذہنی
قابلیت کی عکاس اور ملک اور قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔
یہ
نتیجہ زمینی حقائق
کی روشنی میں بھی اہمیت رکھتا ہے کہ پاکستانیوں میں تعلیمی سطح، ذہانت اور حکمت
کی کمی نہیں بلکہ وہ دنیا بھر کے مقابلے میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں
اور اپنے ملک کو عالمی سطح پر نمایاں حیثیت دلوا سکتے ہیں۔ اس سروے کے نتائج نے عام
پاکستانی کو اعتماد اور یقین دلایا ہے
کہ پاکستان کی نوجوان نسل جو کہ آج ملک کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ ہیں، وہ روشن
مستقبل کی امید ہیں
۔ یہ نتائج ملک کے ترقی و تشہیر میں اہمیت رکھتے ہیںاور
تعلیمی اور تخلیقی میدان میں ایک مثبت پیغام ہیں۔
پاکستانیوں کی فہم و فراست اور سمجھ و عقلمندی کا اعلان دنیا بھر میں ملک کی شان و
شوکت کا باعث بنا۔